مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے تحت معاشی روابط بڑھانا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نانگ رونگ کی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی جس میں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کی گیا۔
ملاقات میں مشیر خزانہ نے نئے تعینات ہونے والے چینی سفیر کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے چین کی جانب سے مشکل حالات میں تعاون کو سراہا جبکہ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
ملاقات میں مشیر خزانہ نے مستقبل میں تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ چینی سفیر کو انکے پاکستان میں قیام کے دوران مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا سے قبل پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن تھی، کورونا وباء کے دوران کورونا کے اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومت نے ریلیف پیکیج فراہم کیا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ چینی سفیر کے دور میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
ملاقات میں چینی سفیر نانگ رونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے تعلقات پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا مظہر ہیں جبکہ سی پیک منصوبے کے تحت دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
