Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا اصل ہدف آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

پی ڈی ایم کا اصل ہدف آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اصل ہدف حقیقی، آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی جبکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے دیگر قائدین نے اجلاس میں شرکت کی۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ مریم نواز اور شوہر کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے واقعے اور آئی جی کے ساتھ جو کچھ ہوا اُس کی بھی مذمت کی گئی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر نے کہا کہ اجلاس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بیان پر شدید احتجاج کیا گیا اور اُن کے بیان کو دھمکی کے طور پر دیکھا گیا، ماضی میں اےاین پی رہنماؤں کوقتل کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اب دھمکی دی جارہی ہے کہ ایسامسلم لیگ ن کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے، اگر کوئی حادثہ ہوا تو اصل دہشت گرد کے لیے تحقیق کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ساری دنیا کو چور کہا جا رہا ہے، عدالت میں گھسیٹا جا رہا ہےجبکہ خود پر بنے ہوئے مقدمے التواء کا شکار کیے جارہے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس 13 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں تمام جماعتیں اپنی تجاویز لے کر آئیں گی جن کی روشنی میں متفقہ فیصلہ کیا جائے گا، بعد ازاں 14 نومبر کو اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر