
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے اور شرح موت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن شہری کورونا کی دوسری لہر کے باوجود احتیاط نہیں کر رہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں جبکہ صحت اور زندگی کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد6556 ہوگئی ہے،24گھنٹے کے دوران کورونا کے 369 کنفرم کیسز سامنے آئے اور8مریض جاں بحق ہوئے۔
سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے اب تک1670914 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 10802 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے106577 مریضوں میں سے 97614 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے 2407 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News