ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ لیاری کے باکسرز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق لیاری میں باکسنگ ارینا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز عمربخاری نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کۓ۔
میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ کراچی پاکستان کی پہچان ہے اسی طرح لیاری کی پہچان باکسنگ ہے۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے مزید کہا کہ لیاری کے باکسرز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور باکسنگ ارینا کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب میں رینجرز حکام اور سندھ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدے داران جبکہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
