Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کی قیادت کرنا پیپلز پارٹی قائدین پر طمانچہ ہے

Now Reading:

آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کی قیادت کرنا پیپلز پارٹی قائدین پر طمانچہ ہے

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنا تمام سینیئر پیپلز پارٹی قائدین اور میرٹ کے نام پر طمانچہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدراعوان کے بیانات ہر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی کرپٹ چھتری تلے اکٹھی جماعتوں کا جمہوریت سے دور پار کا تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی اپوزیشن جماعتیں خاندانی سیاست اور اقربا پروری سے باہر نہیں نکل سکیں۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین نے اپنی ساری زندگی ان جماعتوں کے لیے وقف کردی لیکن قیادت بھٹو، زرداری اور شریف خاندان کے کل کے بچوں کے ہاتھ آئی جبکہ آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم ریلی کی قیادت کرنا تمام سینیئر پیپلز پارٹی قائدین اور میرٹ کے نام پر طمانچہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپنی دادی کے انتقال کو بھی سیاسی شعبدہ بازی کے لیے استعمال کرنے والی بیگم صفدر اعوان سے کچھ بھی بعید نہیں۔

Advertisement

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سال سے ملک کے اقتدار پر قابض رہنے والوں کو ایک موقع اور نہیں دیا جا سکتا، عوام جانتے ہیں کہ یہ ٹھگ دوبارہ حکمران بنے تو پاکستان کو تباہ و برباد کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر