عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 120 سے زائد تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز آنے پر سیل کردیا گیا ہے۔
سیل کیے جانے والے تعلیمی اداروں میں نسٹ ، کامسیٹس یونیورسٹی، بحریہ کالج شامل ہیں۔اس سے قبل قائداعظم اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹیز کو بھی کورونا کے مثبت کیسز آنے پر سیل کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ روٹس، بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
اسلام آباد کے 50 سے زائد سرکاری تعلیمی ادارے بھی کورونا سے متاثر ہیں جبکہ کچھ اداروں کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس بھی سیل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
