ماورہ حسین نے سب کے دل جیت لیے
پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے خوبصورت شعر شیئر کر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی کس اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا ہے؟
پاکستان کی سپر ماڈل اور معروف اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دے دیا ہے۔
ماورہ کی جانب سے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا گیا ہے جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر ایک مداح نے کمنٹ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔‘
ماورہ حسین کے باقی مداحوں کا بھی اُن کے نئے برائیڈل شوٹ اور اُن کی خوبصورتی سے متعلق کچھ ایسا ہی خیال ہے۔
ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر دلچسپ اور شاعرانہ انداز میں پنجابی زبان میں کیپشن بھی دیئے گئے ہیں۔
ماورہ حسین کے دل کو چھو لینے والے معنی خیز پنجابی کیپشنز کی بھی مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ماروہ حسین کی فین فالوونگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن چاہنے والوں کی تعداد صرف پاکستان ہی میں نہیں ہے بلکہ بیرون ملک میں بھی اُن کے مداح موجود ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News