Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،راجہ بشارت

Now Reading:

شہری ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ شہری ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر صحت کی جانب سے 23 نومبر کے بعد تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وزیر ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے صرف ہائی رسک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اسکولوں میں ٹیسٹ جاری، مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ، 590 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے جبکہ پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد، یہ جون والی شرح کے برابر ہے

Advertisement

صوبائی وزیر سکولزمراد راس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے لیکن اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب پارک، گراؤنڈ، تفریحی مقامات اور مارکیٹیں بھی بند ہوں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کی تائید خوش آئند ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے جبکہ بالخصوص شادی ہالز کے حوالے سے دی گئیں ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ شہری ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اگر ہم نے آج احتیاط نہ کی تو مستقبل میں سب کچھ بند کرنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر اسکولزمراد راس، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں،وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری پرائمری ہیلتھ، اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر