سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی خاتون
سارہ العنزی نے سعودی عرب میں ایمبولینس چلانے والی پہلی سعودی خاتون...
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزائنر کے امریکا میں چرچے ہونے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیشن ڈیزائنر لولو المھنا نے امریکی شہر نیویارک کے فیشن ویک میں اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات پر خوب داد حاصل کی ہے۔
سعودی ڈیزائنر نے آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہے۔
انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز زنانہ عبائے، اونی عبائے اور عربی ڈیزائن کی میکسی سے کیا تھا، جبکہ آج کل وہ جیکٹس ڈیزائن کررہی ہیں۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے بھی فیشن ڈیزائنر کو مبارک باد دی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر ثقافت نے ڈیزائنر لولو المھنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’موفقۃ یا لولو‘ (لولو! کامیابی تمہارا نصیب ہو)۔
جبکہ خاتون ڈیزائنر نے وزیر ثقافت کی حوصلہ افزائی پر مسرت اور نیویارک فیشن ویک میں سعودی عرب کی نمائندگی پر فخر کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے خاتون ڈیزائنر نے کہا کہ مجھے سعودی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک 2020ء فیشن ویک میں شرکت کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News