 
                                                                              بلاول ہاؤس میں منعقد بختاور بھٹو کی آج ہونے والی منگنی کی رسم کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔





بختاور بھٹو کی منگنی کی رسم کی تقریب میں قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی ہے جبکہ تقریب میں تقریباً 50 سے 60 افراد نے شرکت کی ہے۔
تاہم رسم کی باقاعدہ ادائیگی کے بعد تقریب میں شریک مہمانوں کی واپسی تاحال جاری ہے جبکہ یاد رہے کہمنگنی کی تقریب ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی جس میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھا تاہم بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔
علاوہ ازیں کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری بہن بختاور کی منگنی میں ورچوئل طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے جبکہآصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو کال سے تقریب میں موجود مہمانوں سے بلاول بھٹو ورچولی ملوایا ۔
https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1332368902840594433
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 