Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈرٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Now Reading:

انڈرٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر اور سپر اسٹار انڈرٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

غیر ملکی میڈیا خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ مارک کلاوے بالمعروف انڈرٹیکر نے ریسلنگ رنگ میں 30 سال کا عرصہ گزارا۔

مزید پڑھیں

ٹک ٹاک اسٹارز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں

پاکستان کے  مشہور ٹک ٹاکرز کے بارے میں چند اہم معلومات جانیں...

انڈرٹیکر نے ریسلنگ رنگ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب میری بس ہوگئی ہے، میں نے اپنا 100 فیصد کام کرلیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے انڈرٹیکر کا کہنا تھا کہ مجھے میں اب بھی جذبہ باقی ہے، میں ریسلنگ سے بہت محبت رکھتا ہوں، اور جسمانی اعتبار سے دیکھا جائے تو میں اگر ساری زندگی ہی ریسلنگ کرسکتا تو ضرور کرتا، میں ریسلنگ سے بہت محظوظ ہوتا ہوں۔

اپنی عمر کے بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے ماک کلاوے نے کہا کہ ’لیکن آپ بڑھتی عمر سے نہیں بھاگ سکتے، جسمانی طور پر اب میں اس جگہ پر نہیں ہوں کہ رنگ میں جاؤں اور انڈرٹیکر بن جاؤں‘۔

جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر ٹیکر سے لوگ توقعات رکھتے ہیں، وہ مجھے ریسلنگ کرتا دیکھنے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔

چند روز قبل انڈر ٹیکر نے ریسلنگ ایونٹ سروائیور سیریز میں اپنا آخری مقابلہ لڑا۔

انڈرٹیکر متعدد مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ وہ ایک مرتبہ سال 2007 میں رائل رمبل مقابلہ بھی جیت چکے ہیں۔

یاد رہے کہ انھوں نے اپنی ہیبت اور عمدہ داؤ بیج سے اپنے تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا۔

Advertisement

دوسری جانب انڈرٹیکر کے آگے کسی ریسلر کی ایک نہ چلتی تھی جبکہ اگر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سروائیور سیریز اور ریسلمانیا کی بات کی جائے تو ان کے ریکارڈز ہی ان کی پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار شین مک ماہن، بگ شو، جے بی ایل، جیف ہارڈی، مک فولی، دی گاڈفادر، دی گڈونس، ساویو ویگا، رکیشی، کیون نیش، رک فلیئر، بوکرٹی، شان مائیکلز اور ٹرپل ایچ کے ساتھ ساتھ ان کے ہاف برادر کین ڈبلیو ڈبلیو ای کے تھنڈر ڈوم پر نمودار ہوئے اور انڈر ٹیکر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونس مک ماہن نے تاریخ کے اس عظیم سپر اسٹار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر