بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی افواج نے بگسر سیکٹر پر 3 نومبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے ایک شہری زخمی ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت رواں برس 2659 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، رواں برس بھارتی فائرنگ سے 20 شہادتیں اور 202 افراد زخمی ہو چکے ہیں
یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
