Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنمنٹ کی طرف سے دوبارہ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ غیردانش مندانہ ہے

Now Reading:

گورنمنٹ کی طرف سے دوبارہ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ غیردانش مندانہ ہے
اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں شبیراحمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے  دوبارہ اسکولز بند کرنے کا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ غیردانش مندانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں شبیراحمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناقص تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے شرح خواندگی میں اضافہ پر فل سٹاپ لگا دیا گیا ہے۔

میاں شبیراحمد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں کم فیس پرائیویٹ اسکولز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تعلیم دشمن تباہی کے ذمہ داروں نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بند ہونے والے کم فیس پرائیویٹ سکولز کو ریلیف دینے کے بجائے تعلیم دشمن ہونے کا ثبوت دیا گیا۔

میاں شبیراحمد کا کہنا تھا کہ دوبارہ سکولز بند کرنے کا فیصلہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کی تباہی ہے جبکہ اساتذہ کا معاشی استحصال اور طلباء کی تعلیمی تباہی ہے.

Advertisement

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں شبیراحمد کا مزید کہنا تھا کہ دوبارہ ادارے بند کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں کم فیس پرائیویٹ سکولز کے ساتھ کیے گئے کتنے وعدے پورے کیے گئے ہیں لہذا دوبارہ سکولز بند کرنے کے بجائے متبادل حل نکالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر