Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

تمام قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں بالخصوص عورتوں اور کم سن قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی کی آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئی جی جیل خانہ جات نے فیاض الحسن چوہان کو محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر جی جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کے لیے سہولیات، ملاقات کے طریقہ کار، کھانے اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ صوبے بھر کی جیلوں میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے جیل ریفارمز کا اہم ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ یکساں سہولیات کی فراہمی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ بھی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر سوشل سیکٹر کو بھی جیل ریفارمز ایجنڈے میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ تمام قیدیوں بالخصوص عورتوں اور کم سن قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جیل سے نکلنے والے ہر فرد کو عادی مجرم سے معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے پر ساری توجہ ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر