کورونا وائرس؛ معروف باکسر نے اسلام قبول کرلیا
کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگ لاک ڈاون کی وجہ...
سابق گلوکار اور یوٹیبر کی اہلیہ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار اور یوٹیبر نے ایک سال قبل عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔
یاد رہے کہ کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوب اسٹار جے کم نے دو برس قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کررہے ہیں۔
تاہم اُس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ عید منائی اور اسلام میں موسیقی کو حرام قرار دیے جانے کے حوالے سے ویڈیو بنا کر بھی شیئر کی تھی۔
بعد ازاں گزشتہ برس ستمبر میں کم جونگ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی ایک مسجد میں موجود تھے اور وہاں کلمۂ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوئے تھے۔
تاہم انہوں نے مسلمان ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا اور اپنا نام جے کم سے تبدیل کر کے داؤد کم رکھا تھا۔
دوسری جناب داؤد کم نے ایک ویڈیو اور بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی والدہ کو اسلام قبول کرنے کے حوالے سے نہ صرف آگاہ کررہے تھے بلکہ انہیں قائل کرنے کی کوشش بھی کررہے تھے۔
داؤد کم نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اسلام سے متعلق دعوت دی تھی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور وہ مسلمان ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ہم دونوں اسلامی طریقے سے نکاح بھی کریں گے۔
تاہم اب داؤد کم کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کرلیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی۔
داؤد کم کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ داؤد کم اپنی اہلیہ کو کلمۂ شہادت پڑھا رہے ہیں۔
داؤد کم اپنی اہلیہ کو اسلام قبولِ کے بعد کی زندگی کے بارے میں بھی سمجھا رہے ہیں۔
داؤد کم نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کو بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ ماضی کے گناہوں سے ایسے پاک ہوگئیں جیسے کسی نئے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ اسلام کے پانچ اراکین ہیں، اللہ کی واحدانیت کا اقرار او ررسول اکرم ﷺ پر ایمان لانے کے بعد ہمیں اُن پانچ اراکین پر ہر صورت عمل کرنا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں داؤد نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی بتایا کہ وہ آخرت کی زندگی میں اکیلے جنت میں نہیں جانا چاہتے بلکہ وہ اپنی اہلیہ میاکو کو بھی ساتھ ہی لے کر جانا چاہتے تھے، جس کے لیے اسلام قبول کرنا ضروری تھا۔
علاوہ ازیں میاکو نے یہ بات سننے کے بعد اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ رمضان کے مہینے میں ہی دنیا سے رخصت ہوں تاکہ سیدھا جنت میں جائیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ بھی کہا کہ ’ہم چونکہ نئے مسلمان ہوئے ہیں اس لیے اسلامی اطوار و اقدار پر چلنے میں کچھ کمی بیشی ہوسکتی ہے مگر کچھ وقت بعد انشاء اللہ ہم پختہ ہوجائیں گے اور تمام ہی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے‘۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News