صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کاجارحانہ رویہ علاقائی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بوسنیا و ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے بوسنیا کے صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاست ، معیشت ، ثقافت، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں صدور نے پاکستان اور بوسنیا ،ہرزیگوینا کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ بوسنیا کے صدر کی خدمات کے اعتراف میں ، صدر نے ایک خصوصی تقریب میں نشان پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔
ملاقات میں صدر عارف علوی نے بوسنیا کے ہم منصب کو نشان پاکستان سے نوازا اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے بوسنیا ، ہرزیگوینا کے صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی ، یکطرفہ ، سلامتی کونسل کی قراردادوں ، بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قومی مفاد کےبنیادی امور پر باہمی تعاون جاری رکھیں گے جبکہ بوسنیا ، ہرزیگوینا کے صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
