پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے طبیعت خراب تھی اور ان کی وفات گھر میں ہی ہوئی ہے۔
یاد رہے خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ نے قرآن پاک بھی حفظ کیا ہوا تھا جبکہ ان کو عربی ، اردو کے علاوہ فارسی پر بھی عبور حاصل تھا۔
انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News