Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Now Reading:

سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
فصیح بخاری

سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل فصیح بخاری کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی جبکہ پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان سمیت مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم بالخصوص پاک بحریہ ایڈمرل فصیح بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی جانب سے ایڈمرل فصیح بخاری کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔

Advertisement

یاد رہے گزشتہ روز سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کرگئے تھے، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر