
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی) کے کھوئی رتہ سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گائوں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین، چار بچے شامل ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا جبکہ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News