
آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی کورونا کی ویکسین تیارکرلی ہے۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کوروناکے خلاف 70فیصد مؤثرثابت ہوئی ہے جبکہ ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پریہ 90فیصدتک مؤثرثابت ہوئی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسین اس وقت جانچ کے آخری مراحل میں ہے جبکہ ویکسین 20ماہ میں تیار کی گئی،عموماً اس کی تیاری میں 10برس لگتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کافی سستی ہوگی،اسٹورکرنا بھی آسان ہوگا۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے 100 ملین خوراکوں کا آرڈردے دیا جو 50 ملین افراد کیلئے کافی ہونگی جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پر کی گئی ہیں۔
کورونا کی ویکسین کے حوالے سے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ویکسین کی تیاری کےدوران نتائج متاثر کن ہیں اور آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تیارکردہ ویکسین کے ابھی مزیدسیفٹی چیک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News