Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے، کاشف مرزا

Now Reading:

اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے، کاشف مرزا
اسکول

سندھ بھر میں آج تمام اسکولز بند رکھنےکا اعلان

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے،کھلے رکھنےکاواضح اعلان ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب کے بعد وزیر تعلیم سندھ کی طرف سے سرما تعطیلات نہ کرنے کےاعلان کا خیرمقدم ہے جبکہ وزیراعظم کی طرف سےسیاسی اجتماعات پرپابندی خوش آئیند ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ کوویڈ میں7.5کروڑطلباکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

کاشف مرزا نے یہ بھی کہا کہ اسکولز بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں لہذا اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونا خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکو لز فیڈریشن کے صدر نے ثابت کیا ہے کہ طلباء اسکولزمیں مکمل محفوظ ہیں۔

Advertisement

کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ایس اوپیز پر مکمل عمل کر رہے ہیں جبکہ سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلبا ہمارے بچے ہیں،ایس اوپیز عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نے یہ بھی کہا کہ سول سوسائیٹی وحکومت ملکر ایس اوپیز کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے۔

کاشف مرزا نے وزیراعظم کی طرف سےسیاسی اجتماعات پرپابندی خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اجتماعات سے کورونا پھیلا تو کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر