
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی وفود کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حافظ حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News