
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی اپنی رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیرت قرآن اکیڈمی کو بنانے کا اصل مقصد حضرت محمدﷺ کی شان اقدس اور اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پچاس کروڑ مالیت کے سیرت سکالرشپ دینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے سیرت قرآن اکیڈمی سے جوکام شروع کیے تھے اس کو مکمل کیا جائے۔
چودھری پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ شانِ رحمتہ للعالمینﷺ منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تحفظ اسلام بل کو فوری طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے نکال کر گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے دس سال تک سیرت اکیڈمی کو تالے لگائے رکھے، موجودہ حکومت کو بھی ڈھائی سال ہوگئے ابھی تک سیرت اکیڈمی میں کوئی خاطر خواہ کام نہ ہو سکا۔
چودھری پرویزالٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیلئے اس بل میں سزا بھی مقرر ہے جبکہ اس بل کے حق میں لاکھوں لوگوں نے جلوس بھی نکالے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل اور سیرت رسولﷺ کی ریسرچ کلاسیں ہونی تھیں، ریسرچ سے پتہ چلنا تھا کہ خلفائے راشدین کا حکومت کرنے کا طریقہ کار کیا ہے اور اس سے آج کے حکمران کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News