سندھ حکومت نے کورونا کے باعث بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کم کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ حکومت نے تمام محکموں میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی گائیڈلائنز کے حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کردی۔
صوبے کے تمام محکموں میں دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آدھا اسٹاف گھر پر رکھ کر روٹیشن کے تحت بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں میں کورونا کے نئے احکامات پر فوری عمل درآمد کرنے اور اسٹاف کو ہفتہ وار روٹیشن کے تحت دفاتر بلانے کا حکم بھی دے دیا۔
حکم کے مطابق دفاتر آنے والے ملازمین کورونا کے باعث لازمی طور ماسک پہننے پر عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
