
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
Alhamdulilah my Covid test has come negative, Allah has been kind and tanks a lot all who have kept in prayers. 🙏
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) November 1, 2020
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ اللہ مہربانی ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکریا ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا مانگی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا 13 اکتوبر کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پہلی بار مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا بعدازاں قرنطینہ کے14 روز مکمل کرنے کے باوجود جب ڈاکٹروں نے دوسری بار ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا تو وہ بھی مثبت آیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 14 دن بعد بھی میرا کورونا مثبت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News