
بولٹن مارکیٹ لکشمی بلڈنگ کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائربیگیڈ حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ گھڑیوں کےگودام میں لگی ،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائربیگیڈ حکام نے مزید کہا کہ فائربیگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا جبکہ آگ بجھانے کے لیے فارم کیمیکل کااستعمال کیا گیا۔
یاد رہے اس سے قبل بولٹن مارکیٹ لکشمی بلڈنگ میں گھڑیوں کی مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش ایا تھا۔
آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی تین 3 گاڑیاں روانہ کردی گئی تھی جبکہ واٹر بورڈ حکام کی جانب سے پانی کی فراہمی کے لیے واٹرٹینکر بھی روانہ کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News