
سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان کا سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کی تیمارداری کی، صحت بارے دریافت کی ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
رابطے کے دوران پشاور کے جلسہ پر بھی مختصر بات چیت کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
دونوں فریقین میں 13 دسمبر کے لاہور جلسہ اور تحریک کے اگلے مرحلہ پر مشاورت کی گئی اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے۔
اس دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہپی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News