معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جتھا غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں جبکہ پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنما زاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں جبکہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے، محض کرپشن بچانے کیلئے یہ اکھٹے ہیں
ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ لاڑکانہ سے ہارنے والے میاں بلاول پختونخوا لینے کی بات کرتے ہیں جبکہ مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ بلاول صاحب پختونخوا نے 2 مرتبہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا جبکہ پختونخوا سے آپ 2013 اور 2018 میں ریجیکٹ ہوئے اورآگے بھی پختونخوا کے غیور عوام کرپشن کے مہارتھیوں کو موقع نہیں دیں گے۔
یاد رہے حکومت مخالف جماعتوں کے زیر اہتمام حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم) کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سمیت تمام اراکین شامل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے گوجرانوالہ ،کراچی اور کوئٹہ کے بعد اب پشارو میں حکومت مخالف تحریک کا جلسہ کیا گیا جس کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد کبوتر چوک میں جلسے کےلیے پہنچی ۔
پشاورجلسہ گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کی خاطر موبائل سروس جزوی بند کر دی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ کو جانے والے مختلف روڈ بھی بند کئے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
