
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے کورونا کے بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں گئیں ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کی جانب سے جاری کردی تجویز میں تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے تاہم 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دئیے جائیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 2دسمبر سے مڈل سکولز بند کر دئیے جانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم 15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔
وفاقی کی تجاویز میں مقامی طورپر انتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جانا شامل ہے ۔
یاد رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی جس میں تمام صوبے اپنی تجاویز لائیں گے اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی کیا گائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News