Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی

Now Reading:

پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، اس دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ راولپنڈی چھائونی میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دورے میں آرمی چیف نے کشمیری عوام کے حوصلے و برداشت کو سراہا جبکہ پنڈی کینٹ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری عوام کو بھارتی فوج کی فائرنگ کا سامنا ہے، پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر