
معروف مبلغ اور دینی عالم مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف مبلغ اور دینی عالم مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہگذشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamilAdvertisement— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
اپنے پیغام میں دینی عالم مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابوہو گئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News