
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کے چہرہ سے مسکراہٹ ہٹا دی جبکہ اس حکومت نے سب سے زیادہ مزاق تبدیلی کا اڑایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال میں بلاتفریق کام کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک بھر میں عدم برداشت کی صورتحال ہے، سیاست گالم گلوچ کا نام بن گیا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت 100 فیصد ناکام ہوئی ہے جبکہ ملک کی معیشت افغانستان،بنگلا دیش سے کمزور ہوئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 950 روز کا سفر حکومت نے الٹا طے کیا ہے جبکہ950 سے زائد جھوٹ بولیں ہے، اس حکومت نے کیا اپنے منشور پر عمل کیا ہے یا نہیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں 35 لاکھ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، بچےاغواء,قتل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ علماء کرام قتل ہوئے,قاتل نہیں پکڑے گئے اور صحافیوں پر حملہ ہوئے لیکن کوئی پکڑا نہیں گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کیا، کشمیری بھائیوں نے 5 لاکھ شہادتیں دی جبکہ 25 ہزار سے زائد خواتین کی عثمت دری کی گئی۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ان حکومت نے سب کو مایوس کیا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنے گے جبکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہر جمعے کو کشمیر کے لئے احتجاج کیا جائے گا لیکن پہلے جمعے کو بس ادھا گھنٹا احتجاج کیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ایسی بدترین حکومت کبھی نہیں دیکھی، عمران خان کی اور ان کے وزیروں کی معیشت بہتر ہوئی ہے لیکن پوری قوم کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News