Advertisement

وقار ذکا نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی، پاکستان میں ای اسپورٹس کا انعقاد جلد ہوگا

 کرپٹو کر نسی پر عائد پابندی کے خلا ف قانو نی راستہ اپنانے والے ذہین اور نوجوان نسل کے مقبول رئیلٹی شو اینکر وقار ذکا کی محنت ایک بار پھر رنگ لے آئی اور اب پاکستان میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ آف پاکستان کے بانی اور سر گرم رکن وقار ذکا جوکہ نامور یو ٹیوبر، اینکر،  اور سماجی کارکن بھی ہیں نے بتا یا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس نیشنل ٹورنامنٹ  کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وقارذکا کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی اس ٹورنامنٹ کے انعقاد  کی منظوری دے دی ہے جوکہ ایک مثبت اقدام ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور رئیلٹی شو ہوسٹ وقار نے اس سلسلے میں مزید بتا یا کہ وہ ای اسپورٹس کے انعقاد کے لئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری  سے ملاقات کے دوران با ت چیت بھی کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرنے اس موقع پر وقار ذکا کی ٹیکنالوجی کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف بھی کی۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے وقار ذکا سے دوران ملاقات کہا  کہ ای اسپورٹس کا ایونٹ اگلے سال مارچ میں منعقد کیا جائے گا کیونکہ گیمنگ انڈسٹری ایک منافع بخش فیلڈ ہے، پاکستان میں اس کی سالانہ 20 فیصد گروتھ  ہے۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں

واٹس ایپ  دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے، جو لوگوں...

 

 

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Next Article
Exit mobile version