ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ناکام حکومت کی ناکام پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خفیہ پالیسیوں کی بدولت ملک میں گیس کی شدید قلت ہے۔
There is acute Gas shortage in the country thanks to the myopic policies of PTI Govt. This Govt driven by conflict of interest has seriously failed on all accounts of governance
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 13, 2020
اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مفادات کے تصادم پر چلنے والی حکومت ہر محاز پر بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ گیس کی قلت کے باعث شہری زہنی ازیت کا شکار ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ناکام حکومت کی ناکام پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں جبکہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
