وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتیوں کے حقوق کے تخفظ اور ان کی فراہمی کے لئے بہترین ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹرز لاہور میں میری کرسمس کے حوالے کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں وزیر اقلیتی امور پنجاب اعجاز اگسٹن، ڈی جی قائد، اقلیتیوں سے وابستہ اساتذہ و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور وزیر اقلیتی امور پنجاب نے میری کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔
تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ میری طرف سے تمام لوگوں کو کرسمس کی بھرپور مبارکباد، کرمس کی خوشیاں ضرور منائیں مگر بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم ہم سب کی زندگیاں ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام پاکستانیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز سے منانے میں یقین رکھتی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ طلبا کے لئے مخض سکول بند کرنا کافی نہیں، انہیں تفریخی مقامات پر جانے سے روکنا بھی انتہائی اہم ہے، طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا، گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی۔
وزیر اقلیتی امور پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اقلیتیوں کو ملنے والی رقم 2 کروڑ سے بڑھا کر 6 کڑور کر دی گئی ہے، میری کرسمس کے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا ہماری خوشیوں میں شریک ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
