معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتے ہیں جبکہ نااہل لیگ صرف پاکستان کو تباہ کرنا جانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کا مسیحا ہے، عوام کو امید کی کرن دکھانے والا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیلبری کوئین کے تمام جھوٹوں کی امین، دربارن کو سب جھوٹے لگتے ہیں جبکہ ہم نئی شہر بنانے کی بات کرتے ہیں، نااہل لیگ کو صرف تباہ کرنا آتا ہے
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بات کی، نااہل لیگ کے ہمیشہ ٹیکس چوری کیا جبکہ صنعتیں کھولنے کی بات کی، نااہل لیگ نے کاروبار کو دفن کر دیا۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نئے پراجیکٹس کی منظوری دی جبکہ نااہل لیگ نے ہر پراجیکٹ کک بیک کے لیے کیا۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوکریوں اور غریب کو گھر دینے کی بات کی جبکہ نااہل لیگ نے کاروبار تباہ کر کے نوکریاں چھینیں اور صرف مزاق اڑایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
