Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور بخاری نے اپنی کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

Now Reading:

نور بخاری نے اپنی کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ایک ویڈیو  اور تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں

تُرک اداکار انگین آلتان فوٹو گرافر بن گئے

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے...

نور بخاری کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں۔

Advertisement

نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں اُن ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں اور یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔‘

نور بخاری نے بتایا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔‘

یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ عیسائیوں کا مذہبی تہوار ’کرسمس‘ ہر سال 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر