وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے منگھوپیر اور ضلع غربی میں واٹر ہائیڈرنٹ بند کروا دئیے۔
ناصر شاہ کے ہمراہ سیکرٹری لوکل بورڈ ضمیر عباسی بھی آپریشن میں شریک ہوئے جبکہ پولیس اور ریونیو حکام بھی وزیر بلدیات کے ہمراہ ہیں۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ پانی چوری کی روک تھام میں غفلت پر ایس ایچ او پیر آباد کو معطل کیا گیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پانی مافیا منظم طریقے سے میں لائنوں سے پانی چوری کر رہی تھی، کراچی والوں کا پانی چوری نہیں ہونے دینگے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوام کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے جبکہ پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف بھی سخت ایکشن ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
