صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کی دشمن پی ڈی ایم کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسہ سے پنجاب میں کوروناوائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئندہ پنجاب میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی مکمل ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت کے سر پر ہوگی۔
صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ جلسہ میں شرکت کرنے والا ہرشخص اپنے اہل خانہ کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے اپنے آپ کواگلے14دن کیلئے قرنطینہ میں محدود کرلے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرپی ڈی ایم کی قیادت کو جلسہ کرنے سے روکتی رہی لیکن اپوزیشن نے اپنے کارکنان کی زندگیاں داؤ پر لگادیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سیاست چمکانے اور کرپشن چھپانے کی آڑمیں کارکنان کی صحت پر جان لیواحملہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
