اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
صوابی کے امن و امان کے قیام کے لیے عوام سے تعاون کی درخواست کی گئی جبکہ اسپیکر اسد قیصر نے جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہمیں مل کر عوامی آگاہی مہم چلانی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رٹ قائم کریں جبکہ لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے اور عوام میں دہشتگردی پھیلائے۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزیر شہرام تراکئی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، کمیشنر مردان، ڈپٹی کمیشنر صوابی اور پولیس حکام بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
