
بیتُ اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینیئر منیر الجندی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے چوتھے فرماں روا شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی ہفتے کے روز جرمنی میں انتقال کر گئے۔
انجینیئر منیر الجندی جرمنی میں مقیم تھے،شاہ خالد نے اس زمانے میں بیتُ اللہ کے اندر ادائیگیِ نماز کے بعد وہاں خالص سونے سے دروازہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کے لیے انجینیئر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا اور الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News