Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا

Now Reading:

مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا

مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈیوں کا حملہ ہوا تھا، ٹڈیاں شمالی علاقوں سے مکہ مکرمہ پہنچی تھیں، ان کی بڑی تعداد شہر کے مشرقی علاقوں میں دیکھی گئیں تھیں۔

تاہم اس حوالے سے وزارت ماحولیات نے بتایا کہ ٹڈی دل پر قابو پالیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں...

 مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی وزراعت کے دفتر کے سربراہ انجینئر سعید بن جار اللہ الغامدی نے بتایا کہ ’فوری طور پر متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ریکارڈوقت میں سپرے کا کام کر کے ٹڈیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ اب مکہ مکرمہ شہر میں ٹڈیوں کے بڑے حملے کا خطرہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے کہا ہے کہ ’قنفذہ اور قرب وجوار کے دیگر علاقوں میں ٹڈیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔

’وزارت کی ٹیموں کو اندازہ ہے کہ ٹڈیوں کی اگلی منزل کہاں ہے، یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں ٹڈیوں کے پہنچتے ہی سپرے کیا گیا‘۔

واضح رہے کہ احتیاطی طور پر ٹیمیں شہر کے متعدد علاقوں میں سپرے کا کام کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر