
شجاع آباد میں آورہ کتوں نے 13 سالہ محمد رمضان پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے دائرہ پور میں آوارہ کتوں کے حملے سے 13 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مقامی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام رہ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رمضان مدرسے سے گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں 4 سے 5 آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کردیا جس سے بچہ بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق کتوں نے بچے کے جسم کو نوچ کر بری طرح زخمی کیا ہے سر ، بازوں، پیٹ اور ٹانگوں پر گہرے زخم ہیں اور بچے حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمدزبیر نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادویات منگوائی جارہی ہیں انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں پوری طرح کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News