بشریٰ انصاری کی جانب سے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو خراج عقیدت پیش
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وحید مراد کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری ںے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔
شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ چینی کے استعمال کے بجائے گڑ کے استعمال سے ٓپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔
بشریٰ انصاری نے تصویر کے عنوان میں لوگوں کو احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ چینی کے بجائے گڑ کا استعمال تو ہم کر ہی سکتے ہیں، اب میں چائے میں چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کروں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News