
معاون خصوصی قومی سلامتی،ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی قومی سلامتی،ڈاکٹر معید یوسف سے چینی سفیر ،نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بھارتی دہشتگردی کی دستاویزبھی زیر بحث آیا جبکہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تھینک ٹینک کے اشتراک کو مضبوط کیا جائے گا
ملاقات میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اعتماد کا رشتہ ہے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
معاون خصوصی قومی سلامتی،ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف دونوں ممالک اکھٹے کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News