
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے باگ سر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News