وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دے رکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت عیسائی برادری کی خوشیوں کے اس تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادات کرنے اور مذہبی تہوار و خوشی منانے میں بالکل آزاد ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ان کے مذہبی جذبات اور احساسات کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر اقلیتوں کے مسائل کو حل اور انکی بہبود کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقلیتی برادری پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
