Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے توانا آواز ہیں

Now Reading:

بلاول بھٹو مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے توانا آواز ہیں

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو مساوات اور برابری پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے توانا آواز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے یوم عالمی انسانی حقوق پر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین کے جمہوری  تحفے کے زریعے انسانی حقوق کی ضمانت فراہم کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مساوات اور برابری پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے توانا آواز ہیں۔

سید نیر حسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  شہریوں کے آئینی معاشی انسانی حقوق چھیننے والی قوتوں اور ذہنیت کے خلاف بر سر پیکار ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دوسروں پر زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے جبکہ جمہوری اور ترقی پسند معاشرے کے لئے آزادی اظہار اور محروم محکوم طبقات کے  تحفظ ضمانت دینا ہوگی۔

Advertisement

سید نیر حسین بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری کا قابض بھارتی افواج کا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج نے بزرگ مرد  خواتین اساتزہ طلباء کو لاپتہ کرنا اور اپاہج بنانا معمول بنا لیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں  وحشیانہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر