Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین میں نیا قانون متعارف

Now Reading:

سعودی عرب میں ملازمت کے قوانین میں نیا قانون متعارف

سعودی عرب نے ہوٹلز اور دیگر اداروں میں فی گھنٹہ اجرت کا قانون متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں اب فی گھنٹہ کام کرنے پر اجرت کا تعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے موبائل یونٹس قائم

سعودی عرب میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے موبائل یونٹس...

 سعودی وزارتِ افرادی قوّت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ‘سافٹ روزگار سسٹم’ (نظام العمل المرن) کا قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سسٹم کے تحت نجی شعبے مستفید ہوں گے ساتھ ہی سعودی حکومت کے لئے سعودائزیشن کے اہداف حاصل کرنا بھی آسان ہو جائے گا نہ صرف اتنا بلکہ ملازمین کے دیگر حقوق کی ذمہ داری سے بھی ادارے آزاد ہو جائیں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس قانون کو نافذ العمل کرنے کا بنیادی مقصد سعودائزیشن کے اہداف حاصل کرنا اور اداروں سمیت ملازمین کو مستفید کرنا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارتِ افرادی قّوت نے سافٹ ورکنگ سسٹم کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس سسٹم کے تحت آجر سعودی ملازمین کی خدمات فی گھنٹہ اجرت کے تحت حاصل کر سکیں گے۔

مزید یہ کہ اس سسٹم کے تحت ملازمین سے عارضی اور وقتی بنیاد پر ضرورت کے مطابق کام لیا جا سکے گا۔

دوسری جانب سافٹ ورکنگ سسٹم کے حوالے سے سعودی وزارتِ انفرادی قوت کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس سسٹم کے تحت آجر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی، میڈیکل انشورنس اور نوکری کے خاتمے پر حقوق ادا کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔

سعودی وزارتِ انفرادی قوت نے بتایا کہ اس سے کمپنی کو بھی فائدہ ہو گا اور لوگ بھی اپنی ضرورت کے مطابق جتنا زیادہ چاہیں کام کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سافٹ ورکنگ سسٹم کے پروگرام کو وزارتِ افرادی قوّت کی وی ب ”ایم آر این ڈاٹ ایس اے” کے زریعے رجسٹرڈ کروایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سسٹم کے تحت ہوٹلز، فٹنس سینٹرز، میڈیا اینڈ مارکٹنگ، تفریحی مقامات، ٹیکنیکل ادارے، سیاحت، ٹرانسپورٹ کا شعبہ اور دیگر ادارے مستفید ہوں گے ساتھ ہی لوگوں کو با آسانی فی گھنٹہ اجرت کے تحت ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر