صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو پارہی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی قیادت میں خلوص دل سے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کی کرپشن سے تباہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے لیکن یہ پھر ملک کو اپنے دور کی تباہی میں دھکیلنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ اپنی اور ہزاروں معصوم لوگوں کی جان سے نہ کھیلیں۔
راجہ بشارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کووڈ 19 کا خطرہ ٹل جائے تو شوق سے جتنے مرضی جلسے کریں لیکن موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی، انشاءاللہ یہ حکومت کامیابی سے پانچ سال پورے کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
